English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے ذریعے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

القمر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے ذریعے ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے۔

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے بعض پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے، اس راستے سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد بیس تک پہنچ چکی ہے، یہ اجازت ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی منظوری کے بعد دی گئی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ دونوں سطحوں پر مذاکرات جاری ہیں اور اس سلسلے میں پاکستانی سفارتکاروں کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔

امریکی صدر نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ ان مذاکرات میں پیش رفت حوصلہ افزا ہے، فریقین کے درمیان رابطے مسلسل برقرار ہیں اور کسی ممکنہ معاہدے کی سمت میں رفتار بڑھی ہے، ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات جلد روشن ہوسکتے ہیں۔

دوسری طرف زمینی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کی حکومت مختلف پہلوؤں پر غور کر رہی ہے اور ایران کے حوالے سے متعدد متبادل حکمت عملیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے امریکا کے فوجی اقدامات کے دوران اب تک بڑی تعداد میں اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، جبکہ خطے میں صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔

انہوں نے ایران کی قیادت کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال غیر واضح ہے اور قیادت کے تسلسل کے حوالے سے مختلف آراء پائی جاتی ہیں، مستقبل میں ایران کی اندرونی قیادت مزید ذمہ داری کے ساتھ کردار ادا کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے تیل کے ذخائر پر کنٹرول حاصل کرسکتا ہے اور خارگ جزیرے جیسے اہم مراکز پر قبضہ بھی ممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے