English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حساس اداروں کا دعویٰ: بھارت کی فالس فلیگ منصوبہ بندی بے نقاب

القمر

اسلام آباد: پاکستان کے حساس اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کو بے نقاب کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو بڑھانا بتایا جا رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارت کی خفیہ کمیونیکیشن کو ڈی کوڈ کیا ہے، جس میں مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف ایک فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی سامنے آئی ہے، اس منصوبے کے تحت بھارت پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ منصوبے میں پاکستانی قیدیوں کو رہا کر کے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں میں منتقل کیا جانا شامل ہے، جہاں انہیں استعمال کر کے ایک کارروائی کی جائے گی اور اس کا الزام پاکستان پر عائد کیا جائے گا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مبینہ فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پاکستان کے خلاف سرحدی کشیدگی کو ہوا دینا اور صورتحال کو اس نہج تک لے جانا ہے جہاں پاکستان کی فوج کو مشرقی سرحد پر مصروف رکھا جا سکے، اس طرح کے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور بین الاقوامی برادری کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔

اس حوالے سے بھارت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جبکہ آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے