English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب سے مزید 15 ہزار غیر قانونی تارکین ملک بدر

القمر

ریاض: برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے ایک ہفتے کے اندر مزید 15 ہزار غیر قانونی تارکین ملک بدر کر دیے گئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملک میںاقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی مزید 10 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 15 ہزار غیر قانونی تارکین کو ملک بدر کر دیا گیا۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق 22 سے 28 جنوری کے درمیان 13 ہزار اقامہ قانون،4 ہزار بارڈر سیکورٹی اور 3 ہزار 2 سو قانون محنت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر1500 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ان میں 60 فیصد ایتھوپین، 39 فیصد یمنی اور1 فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ 60 ایسے افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جو سرحد پار کر کے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش میں مصروف تھے۔ علاوہ ازیںرہائش، سفر، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 30 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔یہ بات بھی علم میں رہے کہ وزارت داخلہ کے مطابق جو بھی شخص غیر قانونی تارکین کو ملک میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرے گا، اسے ریاست میں 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کے ساتھ گاڑی اور جائیداد کی ضبطی کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • محمد ایوب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے