English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

القمر

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 78 روپے 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت کے تحت ایل پی جی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 304 روپے 12 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر (11.8 کلو) کی قیمت اب 3 ہزار 588 روپے 59 پیسے ہوگی، نئی قیمت یکم اپریل 2026 سے لاگو ہوگی اور مقامی و درآمدی ایل پی جی دونوں پر نافذ ہوگی۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر پرائس 3 ہزار 101 روپے 25 پیسے فی سلنڈر مقرر کی گئی ہے، قیمت میں مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹ مارجن بھی شامل ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے