English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں تاجر کے قتل میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا، وزیر مملکت داخلہ

القمر

اسلام آباد : وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے بتایا کہ کاروباری شخصیت عامر شہزاد اعوان کو ڈکیتی کے دوران قتل کیا گیا تھا۔

وزیر مملکت داخلہ کے مطابق پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر منصور خان گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار گینگ کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے اور اس میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔

طلال چودھری نے کہا کہ یہ بین الصوبائی گینگ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ان کے مطابق ملزم منصور خان بلٹ پروف جیکٹ پہن کر جرائم کی وارداتیں کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر ملکی سفارتکار اور اہم شخصیات بھی مقیم ہیں اور شہر میں امن و امان کی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہے۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بتایا کہ گینگ کے باقی 4 ملزمان کو مردان سے گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات کیں، جس کے دوران 137 کالز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور 93 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

آئی جی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی، اسلام آباد، چارسدہ اور مردان میں 31 چھاپے مارے گئے، جس کے بعد پانچ رکنی گینگ کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے