لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 5 میں واقع ایک گھر کے سرونٹ کوارٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس
کے نتیجے میں دو کمسن بچے جان کی بازی ہار گئے۔ امدادی اداروں کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ سعد اور 3 سالہ علیزہ شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا، جسے کچھ دیر بعد مکمل کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق بچوں کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، تاہم مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
