English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کے جوہری پروگرام فوجی کارروائیوں سے ختم نہیں ہوسکتے، فرانسیسی صدر

القمر

سیول: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے ایران کے جوہری پروگرام اور مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے کا حل جنگ کے ذریعے ممکن نہیں بلکہ سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔

جنوبی کوریا کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں اس کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتیں۔ ان کے مطابق پائیدار حل کے لیے سفارتی اور تکنیکی مذاکرات ناگزیر ہیں۔

ایمانوئیل میکرون نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات کے لیے کوئی واضح لائحہ عمل ترتیب نہ دیا گیا تو صورتحال چند ماہ یا چند سال میں دوبارہ سنگین ہو سکتی ہے۔

انہوں نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے مجوزہ فوجی کارروائی کو بھی غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کسی بھی کارروائی میں طویل وقت درکار ہوگا اور اس میں شامل افواج اور بحری جہازوں کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے پاس جدید وسائل، بیلسٹک میزائل اور مضبوط ساحلی دفاعی نظام موجود ہے، جس کے باعث کسی بھی فوجی آپریشن کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے