English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے پنگا لیا تو بھرپور جواب ملے گا: خواجہ آصف کا سخت ردعمل

القمر

خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے دیے گئے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو پاکستان کی مسلح افواج پہلے سے زیادہ مؤثر اور سخت جواب دیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت اگرچہ رقبے اور وسائل کے لحاظ سے پاکستان سے بڑا ملک ہے، لیکن وہاں آج بھی کروڑوں افراد غربت کا شکار ہیں اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ عالمی سطح پر اپنی اہمیت ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ موجودہ حالات میں پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان کے مطابق بھارت کو اپنی پوزیشن کا ادراک کرتے ہوئے ذمہ دارانہ بیانات دینے چاہئیں۔

وزیر دفاع نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر بھارت کی جانب سے کوئی اشتعال انگیزی کی گئی تو پاکستان کی افواج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ماضی کی طرح اس بار بھی دشمن کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے