English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرول مہنگا ہونا عالمی مارکیٹ کا اثر ہے، حکومت ذمہ دار نہیں، نہال ہاشمی

القمر

کراچی میں کینٹ اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس کی ریفربشڈ کوچز کے افتتاح کے موقع پر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی جانب سے نہیں کیا گیا بلکہ یہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے کام کر رہی ہے اور ترقیاتی اخراجات میں بھی کمی کی گئی ہے تاکہ عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے بتدریج پورے ہو رہے ہیں جبکہ ملک میں امن کے قیام کے لیے اعلیٰ قیادت مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

اس موقع پر سکھر ایکسپریس کی اپگریڈیشن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرین میں 1100 مسافروں کی گنجائش موجود ہے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

دوسری جانب ناصر حسین شاہ نے بھی ریلوے میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سکھر ایکسپریس کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ترقی نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بڑا حصہ خود برداشت کر رہی تھی تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے۔ ان کے مطابق اگر مکمل بوجھ عوام پر منتقل کر دیا جائے تو پیٹرول کی قیمت 600 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اخراجات کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں سرکاری گاڑیوں میں کمی، ایندھن کے استعمال میں کمی اور تنخواہوں میں کٹوتی شامل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر خطے میں جاری کشیدگی برقرار رہی تو اس کے معاشی اثرات مزید بڑھ سکتے ہیں اور عوام کو طویل عرصے تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے