English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت،زہریلی شراب پینے سے 5 ہلاک،متعدد اندھے ہوگئے

القمر

موتیہاری: بھارت ریاست بہار کے ضلع موتیہاری میں زہریلی شراب نے ایک بار پھر تباہی مچا دی ہے، جہاں اب تک 5 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 15 سے زائد افراد شدید حالت میں اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق متاثرین میں کئی افراد ایسے بھی ہیں جنہوں نے زہریلی شراب پینے کے بعد اپنی بینائی کھو دی ہے، جس کے بعد علاقے میں خوف اور غم کی فضا پھیل گئی ہے۔

ابتدائی طور پر مقامی انتظامیہ اور پولیس نے اس واقعے کو زہریلی شراب سے جوڑنے سے انکار کیا تھا، تاہم اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کے بعد انتظامیہ کو یہ تسلیم کرنا پڑا کہ یہ سانحہ زہریلی شراب کے باعث پیش آیا ہے۔

 مقامی ذرائع کے مطابق پہلے 6 افراد کے بیمار ہونے کی اطلاع ملی تھی، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 15 سے زیادہ ہو گئی، جس میں کئی کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متاثرین کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیمیں مسلسل علاج میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق کچھ مریضوں کی حالت نازک ہے اور انہیں خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

کئی متاثرین نے آنکھوں کی روشنی متاثر ہونے کی شکایت کی ہے، جس کے بعد طبی ٹیموں نے ان کے علاج کے لیے خصوصی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

 واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم ناگا رائے کو گرفتار کر لیا ہے۔

 پولیس کے مطابق ناگا رائے اس پورے معاملے کا اہم کردار ہے اور اس نے مبینہ طور پر زہریلی شراب کی سپلائی کا انتظام کیا تھا۔ پولیس نے ایک اور ملزم جموں بیٹھا کو بھی حراست میں لیا ہے ۔

اس واقعے میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے پرسو نا کے چوکیدار بھرت رائے کو معطل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ترکولیا تھانے کے ایس ایچ او اماکانت ماجھی کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے