اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کر کے ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتی حل پر زور دیا اور کہا کہ مزید وقت دینے سے تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں مسلسل، مضبوط اور مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں، توقع ہے کہ مستقبل قریب میں ٹھوس نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
ذرائع کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے وزیر اعظم پاکستان کی درخواست سنی اور اس معاملے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔پاکستان نے اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
