ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنگ بندی پر وزیراعظم ، فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار کو سراہتا ہوں : نوازشریف

سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والی حالیہ سفارتی پیش رفت کو اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا ہے، جس کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔

اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ایک بڑے عالمی بحران کو ٹالنے میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہایت مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، جو قابلِ تحسین ہے، ان رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کاوشیں خطے میں امن کے قیام کے لیے نہایت اہم ثابت ہوئیں۔

انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی غیر معمولی سفارتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہوتے ہیں، پاکستان کی قیادت نے بروقت اور دانشمندانہ فیصلوں کے ذریعے نہ صرف کشیدگی کو کم کیا بلکہ دنیا کو ایک ممکنہ بڑے تصادم سے بھی بچایا۔

سابق وزیراعظم نے ایران اور امریکہ کی قیادت کے طرزِ عمل کو بھی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے تصادم کے بجائے امن اور تدبر کا راستہ اختیار کرنا خوش آئند ہے، یہ پیش رفت عالمی سطح پر دیرپا استحکام کے قیام کی بنیاد ثابت ہوگی اور آنے والے وقت میں خطے میں امن کو مزید تقویت ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں