English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے وہ کارنامہ انجام دیا جو دیگر ممالک نہ کرسکے: عمر عبداللہ

القمر

قبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے اس امر کو تسلیم کیا کہ پاکستان نے وہ کردار ادا کیا جو دیگر ممالک انجام دینے میں کامیاب نہ ہو سکے، خطے میں بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں نے کشیدگی کم کرنے میں نمایاں اثر ڈالا، جس کے نتائج جنگ بندی کی صورت میں سامنے آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کے باہمی تعلقات بھی اس نوعیت کے معاملات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور بعض علاقائی روابط کی نوعیت نے بھی مجموعی توازن پر اثر ڈالا ہے۔ ان کا اشارہ بھارت اور بعض دیگر ممالک کے درمیان موجود سفارتی تعلقات کی جانب تھا، جنہیں انہوں نے موجودہ تناظر میں ایک عنصر کے طور پر پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری کشیدگی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں تھی اور اس کا تسلسل مزید پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا تھا۔

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بالآخر جنگ بندی کا فیصلہ سامنے آیا، خواہ اس میں مختلف ممالک کی سفارتی کوششیں شامل رہیں، کیونکہ اس سے انسانی اور علاقائی سطح پر ممکنہ نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملی۔

یاد رہے کہ حالیہ پیش رفت کے تقریباً 40 دن تک جاری رہنے والی کشیدگی اور عسکری کارروائیوں کے بعد امریکا اور ایران کے
درمیان پاکستان کی ثالثی میں دو ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا، جس کا باضابطہ اعلان بدھ کی رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیا گیا۔

جنگ بندی کے اعلان کے بعد اہم عالمی آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے، جو عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے ایک نہایت اہم راستہ سمجھا جاتا ہے اور اس کی بحالی کو عالمی منڈی کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی جانب سے سفارتی اور عملی سطح پر کی گئی کوششوں کو بین الاقوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے، اور اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی راہ ہموار کرنے کی ایک سنجیدہ کاوش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے