English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران سے دوبارہ جنگ کے لیے تیار ہیں: نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی

القمر

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر جنگ بندی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے اور کہا ہےکہ اسرائیل ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے تازہ بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کے مزید اہداف ہیں جنہیں یا تو کسی معاہدے کے ذریعے یا جنگ دوبارہ شروع کرکے حاصل کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ شامل نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج مکمل الرٹ ہے اور ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، کسی بھی ممکنہ خطرے یا فیصلے کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے سفارتی معاہدہ ہو یا فوجی طاقت، اسرائیل ایران کے افزودہ یورینیم پروگرام کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

نیتن یاہو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ جنگ بندی اسرائیل کے مکمل تعاون سے طے پائی، تاہم اسے تنازع کا اختتام نہیں سمجھا جانا چاہیے بلکہ یہ ایک عارضی مرحلہ ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے اس بیان سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے اور جاری امن کوششوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے