English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ نے 3 روسی سب میرینز کی خفیہ سرگرمیاں بے نقاب کردیں

القمر

برطانیہ نے شمالی بحرِ اوقیانوس میں 3 روسی سب میرینز کی خفیہ سرگرمیاں بے نقاب کر دیں۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی نیوی نے ایک ماہ تک روسی سب میرینز کی مسلسل نگرانی کے بعد کارروائی کی، روسی سب میرینز زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبلز اور توانائی پائپ لائنز کے قریب دیکھی گئیں۔

برطانوی وزیر دفاع اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، برطانیہ اور اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ نقصان کو ٹال دیا، روسی سرگرمیوں سے عالمی مواصلاتی نظام کو خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔

حکام کے مطابق واقعے کے بعد برطانیہ اور روس کے درمیان سمندری کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا، روسی جنگی جہازوں کی پابندی زدہ آئل ٹینکرز کو اسکورٹ کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آگئیں ہیں۔

دوسری جانب کریملن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہمیں اپنی بحری حدود اور مفادات کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے