English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امن ہی واحد راستہ ہے، بلاول کا عالمی برادری کو واضح پیغام

القمر

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے پاس کسی بھی قسم کے “پلان بی” کی گنجائش نہیں اور موجودہ حالات میں واحد قابل عمل راستہ  پلان اے یعنی امن ہے، خطے میں پائیدار امن کے بغیر دنیا مزید بڑے بحرانوں کا سامنا کر سکتی ہے۔

برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے ممکنہ نتائج نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، ایک ماہ کی سفارتی کوششوں کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے جو ایک اہم پیش رفت ہے۔

بلاول نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس جنگ بندی کی توثیق کی ہے جبکہ ایران کے پیش کردہ 10 نکاتی فارمولے کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، ایران کے بعض نکات پر اب بھی اختلافات موجود ہیں جنہیں مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں بمباری اور خطے میں جوابی کارروائیوں کے رکنے سے حالات میں کچھ بہتری آئی ہے، اعتماد سازی کے خلا کو پُر کرنا اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے، حالیہ تنازع نے انسانی جانوں کے نقصان کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ جنگ بندی کے عمل میں بین الاقوامی قیادت کا کردار اہم رہا ہے لیکن اصل کامیابی تب ہوگی جب یہ امن دیرپا ثابت ہو۔

نوبل امن انعام کے بارے میں سوال پر بلاول نے واضح کیا کہ ان کی اولین ترجیح کوئی اعزاز نہیں بلکہ خطے میں مستقل اور پائیدار امن کا قیام ہے، عالمی برادری کو سمجھنا ہوگا کہ موجودہ صورتحال میں امن ہی واحد راستہ ہے، اور اس کے علاوہ کوئی متبادل حل موجود نہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے