English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کا اعلیٰ سطحی وفد امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا

القمر

ایران کا اعلیٰ سطحی وفد امریکا کے ساتھ مجوزہ مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جس سے خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ موجود ہیں۔

اسلام آباد پہنچنے پر وفد کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا، اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی قیادت نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے مذاکرات کے مثبت نتائج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق تعمیری انداز میں بات چیت کو آگے بڑھائیں گے، جبکہ پاکستان نے ایک بار پھر تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے اپنی سفارتی سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے