English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 ایران ،امریکا جنگ بندی انسانیت کی فتح ہے،مشعال ملک

القمر

اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی صرف ایک سفارتی کامیابی نہیں بلکہ انسانیت کی فتح ہے، جو پاکستان کی غیر معمولی عسکری اور تزویراتی قیادت کی مرہونِ منت ہے۔

مشعل ملک نے ایک ویڈیو پیغام میں ریاستِ پاکستان اور پاک فوج کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ دن دور نہیں جب تہاڑ جیل کے دروازے کھلیں گے اور ان کے شوہر یاسین ملک سمیت تمام کشمیری قیدی اور فلسطینی بھائی آزاد ہوں گے۔

مشعال حسین ملک عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن کےلیے اپنا کردار ادا کرے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے