ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرٹل بیچ پر جوئے کے بڑے اڈے پر چھاپہ، خاتون سرغنہ سمیت 40 افراد گرفتار

کراچی کے ضلع کیماڑی کے علاقے ماڑی پور میں ٹرٹل بیچ پر قائم ایک ہَٹ میں جوئے کے بڑے اڈے کا انکشاف ہوا ہے، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سرغنہ سمیت 40 افراد کو گرفتار کرلیا۔

کیماڑی پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ ماڑی پور پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ملزمان کو موقع پر جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں سٹہ آرگنائزر زبیدہ عرف ادیبہ بھی شامل ہے، جو مبینہ طور پر اس اڈے کی سرپرستی کر رہی تھی اور شہر میں جوا سٹے کے حوالے سے مطلوب سمجھی جاتی تھی۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے نقد رقم اور جوا کھیلنے سے متعلق دیگر سامان بھی برآمد کیا۔

پولیس حکام کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر پہلوؤں کو بھی سامنے لایا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں