English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ اور آسٹریلیا نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں ڈیل نہ ہونا مایوس کن قرار دے دیا

القمر

برطانیہ اور آسٹریلیا نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں معاہدہ نہ ہونے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

برطانوی وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈیل نہ ہونا اس بات کا مطلب نہیں کہ سفارتی کوششیں روک دی جائیں۔

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں اور جنگ بندی کو برقرار رکھیں، کیونکہ عالمی برادری بحران کے جلد حل کی خواہاں ہے۔

یورپی یونین نے بھی مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کے لیے سفارت کاری کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ادھر عمان نے امریکا اور ایران کے درمیان مزید مذاکرات اور جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ عمانی وزیر خارجہ کے مطابق کامیاب معاہدے کے لیے فریقین کو مشکل مگر ضروری رعایتیں دینا ہوں گی، جو جنگ کے نقصانات کے مقابلے میں کم تر ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے