ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دیر پا معاہدہ چاہتے ہیں تو ٹچ اسکرین سے دور رہیں،ٹرمپ پر طنز

تہران: ایرانی سفارت خانے نے ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیر پا معاہدہ چاہتے ہیں تو ٹچ اسکرین سے دور رہیں۔

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ایران پہنچنے پر زمبابوے میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے دلچسپ اور طنزیہ ٹوئٹ کیا گیا۔

ٹوئٹ میں امریکی صدر کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ “اگر آپ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو ایک ٹویٹ سے زیادہ دیر تک قائم رہے تو ٹچ اسکرین سے دور رہیں۔

حقیقی سفارتکاری کے لیے ’پوسٹ‘ کے بٹن کے بجائے مصافحہ ضروری ہوتا ہے۔

 واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے، تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دیگر ایرانی حکام کے ہمراہ فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں