ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین کےانجن میں آگ بھڑک اٹھی:پولیس افسر جاں بحق

کراچی : کراچی سے پشاور جانے والی رحمٰن بابا ایکسپریس میںآگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں پولیس افسر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی رحمٰن بابا ایکسپریس کے انجن میں کراچی سے تقریباً 55 کلومیٹر کے فاصلے پر گدر اور دھابیجی اسٹیشن کے درمیان آگ بھڑک اٹھی ۔آگ پر قابو پانے کے دوران ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کے انسپکٹر مختیار مہر دھوئیں سے شدید متاثر ہونے کے باعث ان کی حالت انتہائی غیر ہوگئی جس کے باعث وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

انجن میں بھڑکنے والی آگ پر ریلوے کے عملے نے فوری طور پر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجن کو باقی ٹرین سے علیحدہ کر دیا جبکہ مقامی افراد نے بھی بروقت ریلوے حکام کی مدد کو پہنچے۔ تاہم آگ پر قابو پانے کے لیے کی گئی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو پھیلنے سے روک دیا جبکہ ٹرین تمام مسافر محفوظ رہے۔

ریلوے حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی انجن میں آگ بھڑکنے کی وجوہات کا معلوم ہو سکے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں