ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا، ایران مذاکرات آخری مرحلے میں داخل،چند نکات پر اتفاق باقی ہے، اسحاق ڈار

انطالیہ : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور اب صرف چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے۔

انطالیہ سفارتی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان شروع سے ہی ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششیں کرتا آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 47 سال بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کا کردار قابلِ فخر ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے کی معیشت اور تجارت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2 ارب آبادی کے باوجود اس خطے کی مجموعی قومی پیداوار صرف 4 کھرب ہے اور خطے کے ممالک کے درمیان تجارت کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک کو باہمی تجارت اور روابط بڑھانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی، جبکہ پاکستان اس خطے میں مال برداری کے لیے ایک نہایت موزوں ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کا تجارتی جہازوں کے لیے کھلنا خوش آئند پیش رفت ہے، اور امید ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات جلد کسی مثبت نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں