ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹریول کمپنی کاآبنائے ہرمز سے 2 کروز جہاز گزر نے کا دعویٰ

واشنگٹن:ٹریول کمپنی ٹوئی نے اپنے دو کروز جہاز بحفاظت آبنائے ہرمز سے گزر جانے کی تصدیق کی ہے۔

اتوار کو اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک تازہ بیان میں کمپنی نے کہا کہ ’مائن شف فور اور مائن شف فائیو نے آبنائے ہرمز کو کامیابی سے عبور کر لیا ہے تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ سفر کب مکمل ہوا۔

یہ واضح نہیں کہ اس دوران جہازوں پر مسافر موجود تھے یا نہیں۔ کمپنی کے مطابق دونوں جہاز اب بحیرہ روم کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ گزرگاہ متعلقہ حکام کی منظوری اور ہم آہنگی کے بعد مکمل کنٹرول اور سکیورٹی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے طے کی گئی۔‘

ٹوئی نے اپنے کیپٹنز اور عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور احتیاط کے ساتھ محفوظ سفر ممکن بنایا۔

جہازوں کے خودکار مقام شیئر کرنے پر انحصار کرنے والی میرین ٹریفک ٹریکر ویب سائٹس نے آج آبنائے ہرمز میں بہت کم نقل و حرکت دکھائی ہے جبکہ ایران کا دعویٰ ہے کہ یہ آبی راستہ بدستور بند ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں