ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، اسلام آباد مذاکرات اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نٹالی بیکر سے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات، خطے کی صورتحال اور آئندہ سفارتی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں خاص طور پر اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ غیر ملکی وفود کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

امریکی سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اسلام آباد کی سفارتی کوششیں مثبت اور تعمیری ہیں۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان تمام مہمان وفود کے لیے فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہا ہے اور حکومت مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی کامیابی کے لیے پُرامید ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں