ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ کا تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: پاک بحریہ نے اینٹی شپ ویپن سسٹم “تیمور” ائیر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، جسے قومی دفاعی صلاحیت میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق میزائل نے اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا، جو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اور ٹھیک نشانے پر وار کرنے کی صلاحیت کا مظہر ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس کامیاب تجربے سے دشمن کے سمندری خطرات کا بروقت کھوج لگانے، انہیں نشانہ بنانے اور ناکارہ بنانے کی صلاحیت کی توثیق ہوئی ہے، جبکہ اس سے مسلح افواج کی مشترکہ اور مربوط جنگی حکمت عملی کو بھی تقویت ملی ہے۔

بیان کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی بحری حدود کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہے، جبکہ اس سے خطے میں دفاعی توازن برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

کامیاب تجربے پر آصف علی زرداری، شہباز شریف اور عاصم منیر سمیت اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں