اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی خالی سینیٹ نشست پر ہونے والا ضمنی انتخاب اگلی سماعت تک روک دیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار جلال خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مراد سعید نے حلف ہی نہیں اٹھایا تھا، اس لیے نشست کو خالی قرار دینا قانونی طور پر درست نہیں۔
وکیل نے استدعا کی کہ سینیٹ کی اس نشست پر ضمنی انتخاب کو فی الحال مؤخر کیا جائے، جس پر الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے انتخابی عمل روک دیا۔
کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی ہے اور فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
