ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار، عسکری قیادت

تہران: ایرانی فوج کی مشترکہ کمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل عبداللہی نے کہا ہے کہ ایران اپنے مخالفین کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

جنرل عبداللہی نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مضبوط ہے اور وہ کسی کو بھی زمینی حقائق کے برعکس بیانیہ بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں اپنی پوزیشن سے بخوبی آگاہ ہے اور کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا، ایران کی دفاعی صلاحیت مکمل طور پر فعال ہے اور کسی بھی ممکنہ حملے یا اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا جائے گا، جس سے دشمن کو واضح پیغام ملے گا۔

دوسری جانب ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے دوبارہ حملوں کے امکان کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ایرانی جہاز کے خلاف کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی قیادت کے ان بیانات کو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں سفارتی اور عسکری سطح پر صورتحال مسلسل حساس ہوتی جا رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں