English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیاری گینگ وار کے مبینہ اہم کارندے وصی اللہ لاکھو کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کر دیے گئے

القمر

کراچی سمیت صوبہ سندھ میں سنگین جرائم میں مطلوب لیاری گینگ وار سے وابستہ مبینہ ملزم وصی اللہ لاکھو کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں انٹرپول نے ریڈ وارنٹ جاری کر دیا ہے، جس کے بعد اس کی گرفتاری کی راہ مزید ہموار ہو گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کی سفارش پر وفاقی وزارت داخلہ نے معاملہ انٹرپول کے سامنے اٹھایا تھا، جس کے نتیجے میں ملزم کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کیا گیا۔ وصی اللہ لاکھو کو طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا اور وہ لیاری گینگ وار کے اہم کرداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم دہشت گردی، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم سمیت درجنوں مقدمات میں نامزد ہے جبکہ اس کے خلاف 60 سے زائد کیسز درج ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔  وہ تاجروں کو دھمکانے اور منظم جرائم کے نیٹ ورک کا حصہ رہنے کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔

ریڈ وارنٹ میں وصی اللہ لاکھو کو انتہائی خطرناک اور مفرور قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اب ملزم کی گرفتاری کے لیے عالمی سطح پر مربوط اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے