English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بی آر ٹی منصوبے کا ڈیزائن تاخیر سے ملنے کا انکشاف

القمر

کراچی: حکومت سندھ کے بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے میں تاخیر سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے کا ڈیزائن ڈھائی سال بعد کنٹریکٹر کو فراہم کیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں ریڈ لائن لاٹ ٹو کا دفتر سیل کرنے کے خلاف کنٹریکٹر کی درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے معاملے کی جانچ کے لیے ناظر مقرر کر دیا۔

عدالت نے ناظر کو ہدایت کی کہ وہ سائٹ کا دورہ کرکے موجود مشینری کی تفصیلات مرتب کرے اور اپنی رپورٹ پیش کرے، جبکہ ناظر سندھ ہائیکورٹ کی فیس درخواست گزار ادا کرے گا۔

دوران سماعت عدالت نے سائٹ فوری ڈی سیل کرنے کی زبانی استدعا مسترد کر دی اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے ٹرانس کراچی، سندھ حکومت، مختیارکار، پولیس اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے