ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکی معیشت مستحکم ہے، کسی بیرونی مالی امداد کی ضرورت نہیں:اماراتی سفیر

واشنگٹن میں مالیاتی رابطوں کے حوالے سے ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات نے اپنی معاشی پوزیشن اور مالیاتی خود کفالت پر واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔

امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی بیرونی مالی معاونت یا امداد کا محتاج نہیں ہے، اور اماراتی معیشت نہ صرف مستحکم ہے بلکہ عالمی مالیاتی دباؤ کا سامنا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کے مالی ذخائر انتہائی مضبوط ہیں اور ملک کے پاس وسیع سرمایہ کاری فنڈز موجود ہیں جن کی مالیت تقریباً 2 ٹریلین ڈالر کے قریب بتائی جاتی ہے، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی 300 ارب ڈالر سے زائد ہیں، جو کسی بھی ممکنہ معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لیے کافی ہیں۔

یوسف العتیبہ کے مطابق واشنگٹن میں امریکی مالیاتی ادارے فیڈرل ریزرو کے حکام کے ساتھ کرنسی سوئپ لائن سے متعلق بات چیت بھی جاری ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی تعاون اور استحکام کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

اماراتی سفیر کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب عالمی سطح پر کرنسیوں اور مالیاتی نظاموں سے متعلق مختلف نوعیت کی پیش رفت جاری ہے، تاہم امارات نے اپنے مؤقف میں یہ واضح کیا ہے کہ وہ معاشی طور پر خود کفیل ہے اور کسی بیرونی مالی سہارا پر انحصار نہیں کرتا۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں