نئی دہلی: بھارتی ریاست Karnataka کے ایک گاؤں انجان پورہ میں ایک افسوسناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک نوجوان کو مبینہ طور پر زندہ جلا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق 27 سالہ لڑکی پریرنا اور کرن ایک ہی جگہ ملازمت کرتے تھے اور ان کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے سے تعلق تھا۔ تاہم بعد میں لڑکی کو شک ہوا کہ کرن اس سے شادی نہیں کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق پریرنا نے کرن کو اپنے گھر بلایا جہاں اس وقت کوئی اور موجود نہیں تھا۔ دونوں کے درمیان گفتگو کے بعد لڑکی نے مبینہ طور پر اس کی آنکھوں پر پٹی باندھی اور ہاتھ باندھ دیے۔
بعد ازاں اس نے اسے آگ لگا دی جس کے نتیجے میں کرن موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
