English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنر کیلیفورنیا گیون نیوسم کا ایران جنگ کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ

القمر

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم  نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جسے انہوں نے ’’بے مقصد اور نقصان دہ‘‘ قرار دیا۔

اپنے بیان میں گورنر کیلیفورنیا گورنر گیون نیوسم کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ موجودہ انتظامیہ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

گیون نیوسم نے خاص طور پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو صدر ٹرمپ کے فیصلوں سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات نے عوام پر معاشی دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نہ صرف امریکا کی داخلی معیشت کو متاثر کر رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اس لیے اس تنازع کو طول دینے کے بجائے فوری طور پر اس کا خاتمہ کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ میں بھی اس معاملے پر آواز بلند کی جا رہی ہے۔ سینیٹر ٹیمی بالڈون، جنہوں نے صدر کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے سے متعلق قرارداد پیش کی ہے، کا کہنا ہے کہ اس جنگ سے اب تک کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ اس تنازع نے نہ صرف مہنگائی میں اضافہ کیا بلکہ بے شمار خاندانوں کو اپنے پیاروں سے دوری اور عدم تحفظ جیسے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق امریکا کے اندر اس جنگ کے خلاف آوازیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، اور مختلف حلقے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے سفارتی راستہ اختیار کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے