English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپانی جنگلات میں آتشزدگی‘ہزاروں بے گھر‘ فوج طلب

القمر

ٹوکیو :جاپان کے جنگلات میں آتشزدگی نے بڑی تباہی مچادی ۔جنگلات میں ہونے والی بے قابو آگ نے
ہزاروں مقامی افراد کو بے گھرکردیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملک کے شمال مشرقی صوبے ایواتے کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث حکومت نے ایک ہزار سے زیادہ مقامی رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کروادیا۔ خبر رساں ایجنسیز کے مطابق اعلیٰ حکام نے بے قابو آگ پر قابو پانے کے لیے فوج سے بھی مدد طلب کر لی ہے۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کے 2مختلف واقعات ایک ہی قصبے اوٹسوچی میں پیش آئے۔ پہلی آگ دوپہر کے وقت کوزوچی نامی علاقے میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی عمارتوں اور قریبی جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

  • محمد ایوب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے