لندن :برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ روسی آبدوزیں زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبلز اور توانائی پائپ لائنز کے قریب دیکھی گئیں ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر دفاع اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، برطانیہ اور اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ نقصان کو ٹال دیا، روسی سرگرمیوں سے عالمی مواصلاتی نظام کو خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔واضح رہے کہ قبل ازیںبرطانیہ نے شمالی بحر اوقیانوس میں 3 روسی آبدوزوں کی خفیہ سرگرمیاں بے نقاب کر دیں تھیں۔برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی نیوی نے ایک ماہ تک روسی سب میرینز کی مسلسل نگرانی کے بعد کارروائی کی۔ روسی جنگی جہازوں کی پابندی زدہ آئل ٹینکرز کو اسکورٹ کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آگئیں ہیں۔یہ بات بھی علم میں رہے کہ دوسری جانب کریملن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہمیں اپنی بحری حدود اور مفادات کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔