English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی: مدرسے کے استاد کی جانب سے طالب علم پر مبینہ تشدد، استاد گرفتار

القمر

راولپنڈی میں پولیس نے طالب علم پر تشدد کے الزام میں مدرسے کے استاد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم کے والد نے استاد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

مدعی کے مطابق استاد نے پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پر طالب علم کو پلاسٹک کے پائپ سے مارا۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے استاد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے جبکہ تشدد اور حبسِ بےجا کے پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے