English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وائٹ ہاؤس حملہ: ملزم کا واقعے سے 10 منٹ قبل اہلخانہ کو پیغام سامنے آگیا

القمر

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم کول ٹوماس ایلن کی جانب سے حملے سے تقریباً 10 منٹ قبل اہلخانہ کو بھیجا گیا پیغام منظرِ عام پر آ گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ملزم نے اپنے پیغام میں اپنے اقدام پر معافی مانگی اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اسے ایک “اہم کام” کرنا ہے جو وہ مکمل کرے گا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم نے حملے سے پہلے سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے اور دعویٰ کیا کہ ہوٹل میں داخلے کے دوران سکیورٹی انتہائی کمزور تھی، جس کی وجہ سے وہ ہتھیار لے جانے میں کامیاب ہوا۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے مختلف اقسام کے ہتھیار خریدے تھے اور وہ باقاعدگی سے شوٹنگ پریکٹس بھی کرتا تھا۔

واضح رہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے