English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مشق شیک ہینڈز ، II کا آغاز

القمر

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ مشق شیک ہینڈز ۔ II کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق 2 ہفتوں پر مشتمل ہوگی، مشق کا انعقاد تربیلا پاکستان میں کیا گیا۔ مشق میں پاک فوج کے اسپشل سروسز گروپ اور سری لنکن آرمی کے اسپشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں شریک افواج انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں میں آپریشنل تجربات کے تبادلے کریں گی، آپریشنل تجربات کے تبادلے سے باہمی تعاون، ہم آہنگی اور بہتر افہام و تفہیم کو فروغ ملے گا۔

مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ جبکہ مشق کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے