English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غیر قانونی نقل مکانی کے دوران 8ہزار افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے: اقوام متحدہ کی رپورٹ

القمر

نیویارک: سال2025 میں غیر قانونی نقل مکانی کے دوران تقریباً 8 ہزار افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے، جبکہ یورپ اور برطانیہ جانے والے سمندری راستے موت کا سفر بن گئے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے نقل مکانی (آئی او ایم) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 7,904 افراد جان کی بازی ہار گئے یا لاپتہ ہوئے، جن میں بڑی تعداد پراسرار کشتی حادثات کا شکار بنی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہر 10 میں سے 4 اموات یورپ اور برطانیہ جانے والے سمندری راستوں پر ہوئیں، جہاں متعدد کشتیاں سمندر میں غائب ہوگئیں اور ان کا کبھی سراغ نہ مل سکا۔

2014 سے اب تک ایسے خطرناک سفر میں 82 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ لوگ اب بھی جان ہتھیلی پر رکھ کر سفر کر رہے ہیں، جبکہ ہزاروں خاندان آج بھی اپنے پیاروں کی خبر کے منتظر ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے