English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایرانی ایف-5 طیارے کے حملے نے امریکی دفاعی نظام پر سوالات اٹھا دیے

القمر

واشنگٹن :امریکی میڈیا کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے کویت میں موجود اہم امریکی دفاعی تنصیبات پر حملے کے لیے ایک پرانے ایف-5 جنگی طیارے کا استعمال کیا، جس نے جدید پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دے کر کامیاب کارروائی انجام دی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کویت میں واقع امریکی فوجی اڈے کیمپ بیوہرنگ پر پیش آیا، جہاں ایرانی ایف-5 طیارے نے نچلی پرواز کرتے ہوئے ریڈار کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھایا اور بمباری کی، پرانا جنگی طیارہ جدید دفاعی نظام کے لیے ایک غیر متوقع چیلنج ثابت ہوا، جس نے فضائی دفاعی حکمت عملی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ایف-5 طیارہ امریکی ساختہ ہلکا لڑاکا طیارہ ہے، جسے ماضی میں ایران نے امریکا سے حاصل کیا تھا، ایران کے پاس اب بھی درجنوں فعال ایف-5 طیارے موجود ہیں جبکہ اسی ڈیزائن کی بنیاد پر مقامی سطح پر تیار کردہ طیارے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے کے دوران نہ صرف کیمپ بیوہرنگ بلکہ خطے میں موجود دیگر امریکی تنصیبات بھی نشانہ بنیں، جن میں ریڈار سسٹمز، گودام، کمانڈ سینٹرز اور لاجسٹکس یونٹس شامل ہیں،اگرچہ پینٹاگون کی جانب سے ان حملوں کے مکمل نقصانات کی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، ، نقصان کا تخمینہ اربوں ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یکم مارچ کو کویت کی شیبہ بندرگاہ کے قریب ہونے والے ایک ڈرون حملے میں امریکی فوجی جانی نقصان بھی سامنے آیا، جس میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے