ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کی دشمنی اور دوستی دونوں ہی غلط ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور: جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے امریکا کے ساتھ تعلقات پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی دوستی اور دشمنی دونوں ہی ملکی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں، اس لیے قوم کو بیرونی اثر و رسوخ سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

منصورہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف ایسی قیادت کے پاس ہے جو دیانت دار ہو اور حقیقی معنوں میں قومی مفادات کو ترجیح دے۔ جماعتِ اسلامی ہر اس اقدام کی حمایت کرے گی جو پاکستان کے مفاد میں ہو، خواہ وہ کسی بھی جانب سے کیوں نہ ہو۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے تو کیے جا رہے ہیں مگر عملی اقدامات نظر نہیں آتے۔ حکمران طبقہ اپنی مراعات کم کرنے کے لیے تیار نہیں بلکہ الٹا مراعات یافتہ طبقے کو مزید سہولیات دی جا رہی ہیں، جس سے عام شہری کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کو بھی سختی سے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ملک میں موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کی بڑی تعداد ہے، جن پر یہ بوجھ براہِ راست پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ غیر منصفانہ ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے اور مہنگائی کے دباؤ میں کمی آ سکے، عوام اب بتدریج اس حقیقت کو سمجھ رہے ہیں اور وقت آ گیا ہے کہ غلامی کی سوچ کو یکسر مسترد کر دیا جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں