English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی حکومت نے جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیاء کی درآمد پر پابندی لگادی

القمر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جبری مشقت کے ذریعے تیار کی جانے والی اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے تمام ممالک یا اداروں سے اشیاء کی درآمد ممنوع ہوگی جہاں انہیں مکمل یا جزوی طور پر جبری مشقت کے ذریعے تیار کیا گیا ہو۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت عالمی لیبر آرگنائزیشن کی نشاندہی کے مطابق متعلقہ اشیاء، اداروں اور ممالک کی فہرست مرتب کرے گی۔

مزید یہ کہ ایسے ممالک سے درآمد کی جانے والی اشیاء کے لیے مستند دستاویزات یا سرٹیفکیشن فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے