English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فارن فنڈنگ کیس، عمران خان کے وکیل کا چیٹ جی پی ٹی کا حوالہ

القمر

فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے دلچسپ انداز اپناتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی کا حوالہ دے دیا۔

عدالت میں کیس کا چالان جمع نہ ہوسکا اور بتایا گیا کہ رجسٹرار بینکنگ کورٹ کی جانب سے چالان کی اسکروٹنی جاری ہے۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ چیٹ جی پی ٹی کے مطابق رجسٹرار چالان کی اسکروٹنی نہیں کر سکتا۔

اس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ خصوصی عدالتوں میں چالان کی اسکروٹنی رجسٹرار ہی کرتا ہے، اگر چیٹ جی پی ٹی کا حوالہ دیا جا رہا ہے تو اس پر وہ کیا جواب دیں۔

عدالت نے دو ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے