ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایل این جی کی آمد کے بعد بجلی کی لوڈ مینجمنٹ ختم، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ ایل این جی گیس موصول ہونے کے بعد ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران عوام کو لوڈ مینجمنٹ کا سامنا رہا تاہم گیس کی فراہمی بہتر ہوتے ہی صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً دو ہفتے قبل بجلی کی کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا تھا، تاہم اب پن بجلی کی پیداوار بڑھ کر 6 ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے جو پہلے تقریباً ایک ہزار میگا واٹ تھی۔ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے فرنس آئل اور دیگر ایندھن سے چلنے والے پلانٹس کو بھی چلانا پڑا۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ٹرانسمیشن لائنز کے محفوظ رہنے کی دعا ہے کیونکہ کسی بھی خرابی سے نظام متاثر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قطری گیس کی عدم دستیابی کے باعث مہنگی ایل این جی خریدنا پڑی، تاہم اب امید ہے کہ بجلی کی فراہمی پہلے کی طرح برقرار رہے گی۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی کی موجودہ پیداوار تقریباً 32 ہزار میگا واٹ ہے اور سال کے مختلف اوقات میں اس میں کمی بیشی آتی رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ صارفین کو مہنگی بجلی سے بچایا جائے جبکہ ڈیمز سے پانی کے اخراج کا فیصلہ ارسا صوبوں کی ضروریات کے مطابق کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں