English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خاتون اور دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

القمر

لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے خاتون اور دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 دیگر زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ عائشہ، 14 سالہ مفرہ اور 12 سالہ منیب شامل ہیں۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں کی شناخت 8 سالہ مناہل اور 18 سالہ سمنہ کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 45 سالہ شاہد نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے