نارووال: نواحی گاؤں لُدھڑ میں زیرِ تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کی چھت پر لینٹر ڈالنے کا کام جاری تھا کہ اس دوران اچانک اوور لوڈنگ کے باعث چھت منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد ملبے تلے دب گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تقریباً 2 گھنٹے تک ریسکیو آپریشن کے بعد تمام متاثرین کو ملبے سے نکال لیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ صدف، 45 سالہ رفاقت، 10 سالہ حمید اور 6 سالہ شانزے شامل ہیں، جنہیں سر پر شدید چوٹیں آئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 7 ماہ کا محمد فراز اور ڈیڑھ سالہ ہادیہ شامل ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شکرگڑھ منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔