English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کے بگلیہارڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے،رانا ثنا

القمر

اسلام آباد: وفاقی مشیر سیاسی امور سینیٹررانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

 سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو اس کو جنگ تصور کریں گے، پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

 مجھے چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ بھارت دریائے چناب پر تین چار چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کا جارہا ہے، کچھ پر کام شروع بھی کردیا ہے۔

 بھارت کا مقصد یہ ہے کہ جب پاکستان کو پانی کی ضرورت ہوگی تو بھارت پانی روک لے گا اور جب ضرورت نہیں ہوگی تو پانی چھوڑ کر سیلاب کی صورتحال پید اکرے گا، اس کا ٹریلر دریائے راوی اور چناب میں پانی پھینک کردکھایا بھی ہے۔

بھارت کے اس عمل کو جنگ تصور کیا جائیگا، یہ عالمی سطح پر ایکٹ آف وار ہے لیکن ہمارے پاس اس کا حل یہ ہے کہ ہم بھی تین چار جگہوں پر آبی ذخائر بنا لیں، جب وہ پانی چھوڑے تو ہم اس کو ذخیرہ کرلیں، اور جب وہ پانی روکے تو ہم اس پانی کو استعمال کرلیں۔

 پانی کے ذخائر بنانے کےلیے اب سندھ اور پنجاب نے طے کرنا ہے کہ کہاں کہاں پر بنائے جائیں۔

ایک آبی ذخیرہ دریائے چناب پر چنیوٹ ، جھنگ یا ملتان کے پاس بنانے کی تجویز ہے۔دریائے سندھ اور جہلم کا کیچ منٹ ایریا بھارت میں نہیں ہے، جبکہ چناب کا کیچمنٹ ایریا وہاں پر ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے