ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاک ڈاوٗن ختم نہ ہواتو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج ہوگا: تاجروں کا اعلان

اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران نے ملک بھر میں زبردستی دکانیں بند کرانے کے خلاف چودہ 14کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ۔ حکومت سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹیں رات دس بجے تک اور ہوٹل ساری رات کھولنے کی اجازت دی جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے کسان، صنعت کار اور تاجر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ پہلے گندم اور سبزیوں کے کاشتکار برباد ہوئے اور اب روزانہ فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔

صدر انجمن تاجران نے وفاقی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پنجاب کے سخت قوانین لاگو کر کے تاجروں کو سزائیں دی جا رہی ہیں، جبکہ سندھ حکومت کا رویہ مشاورت کے حوالے سے قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیولرز اور دیگر دکانداروں کو ٹیکس کے نام پر ہراساں کرنا بند کیا جائے اور فوری طور پر آٹھ بجے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، بصورتِ دیگر چودہ مئی کو پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج ہوگا۔

تاجر رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ پیک آورز میں ایک سو ساٹھ روپے فی یونٹ مہنگی بجلی اور انتظامی دھونس نے کاروبار کو تباہ کر دیا ہے، اب مزید لاک ڈاؤن قبول نہیں کیا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں