ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا ادریس کو شہید کرنیوالے مسلمان یا انسان کہلانے کے مستحق نہیں: مفتی تقی عثمانی

کراچی: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی جے یو آئی کے رہنما مولانا ادریس ترنگ زئی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مولانا ادریس کو شہید کرنے والے نہ مسلمان کہلانے کے مستحق ہیں اور نہ ہی انسان۔

انہوں نے کہا کہ مولانا ادریس کی شہادت سے ملک اور ملت ایک عظیم علمی و دینی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کی صبح چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں شدت پسندوں نے جے یو آئی کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی شیخ محمد ادریس کو نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا۔

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے گھر سے مدرسے جا رہے تھے۔ ان کی گاڑی میں وہ خود، دو پولیس اہلکار اور ڈرائیور موجود تھے۔ ملزمان نے پیچھے سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مولانا ادریس شہید جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

اس واقعے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی مردان میں درج کر لی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں