English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری، معیشت کے لیے بڑی پیش رفت

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے قسط کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس میں ایک ارب ڈالر ای ایف ایف پروگرام کے تحت جاری کیے جائیں گے جبکہ 20 کروڑ ڈالر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جائزہ مشن نے پاکستان کی معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔ موجودہ پروگرام کے تحت اب تک پاکستان کو مجموعی طور پر 3.3 ارب ڈالر جاری کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ستمبر 2024 میں 37 ماہ کے لیے آئی ایم ایف کا ای ایف ایف پروگرام حاصل کیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت معاشی اصلاحات، مالی نظم و ضبط اور ساختی بہتری کے اقدامات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا جس کے بعد قسط کی منظوری کے لیے معاملہ ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے